پاکپتن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کوقتل کردیا

پاکپتن: رحمان ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو اینٹیں مار مار کر قتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پاک پتن شریف کے علاقے رحمان ٹاؤں میں ریاض نامی ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کے سر پر اینٹیں مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے ایس ایچ او فرید نگر احسان جٹ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More