برطانوی وزیراعظم نے شراب پارٹی کے انعقاد پر قوم سے معافی مانگ لی

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شراب پارٹی منعقد کرنے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ احساس نہیں ہوا کہ پارٹی سے عوامی جذبات کوٹھیس پہنچےگی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک پارٹی کی گئی۔ اس پارٹی میں کووڈ پابندیوں کے باوجود شراب پی گئی ۔ باہر خبرآنے پر عوام نے سخت ردعمل کیا۔ اور پارلیمنٹ میں ارکان بورس جانسن سے سخت سوالات کئے۔ حکمران پارٹی اور حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم بورس جانسن استعفیٰ دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More