اسلام آباد: برطانوی و زیراعظم بورس جانسن نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
برطانوی و زیر اعظم بورس جانسن نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دیرینہ دوست ممالک ہیں۔
بورس جونسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔