اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی ہائی کمشنر کے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال زیر غور آئی ۔
برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔برطانوی ہائی کمشنر کی علاقائی سلامتی میں پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کی ۔