آرمی چیف سے برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشہور برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپہ سالار نے پاکستان میں فٹبال کے انفرا اسٹرکچر کے فروغ کو قابل تحسین قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوون نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینے پر مائیکل اوون کا شکریہ ادا کیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کھیل اور امن کو ہمیشہ سے فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے یہ کوشش خوش آئند ثابت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More