وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے معاشی ماہرین کو ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ شوکت ترین ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر ، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقصادی امور ، وزیرتجارت،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی‌۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھی تاہم حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کئے۔ معاشی ترقی کیلئےمیکرو اکنامک اعشاریوں کےاستحکام پربھر پور توجہ ہے۔ وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More