تازہ ترین
برازیلین صدر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

برازیلین صدر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

برازیلیا: (8 جولائی 2020) کورونا کو معمولی بخار کہنے والے برازیلین صدر بھی اس مرض کا شکار ہوگئے۔ پریس کانفرنس کے دوران پیچھے ہٹ کر فیس ماسک اتار کر عزم کا اظہار کیا کہ وہ وائرس کو شکست دے کر رہیں گے۔

برازیلین صدر جئیر بولسنرو کورونا کو معمولی سا بخار کہتے تھکتے نہیں تھے بلکہ اس حوالے سے طنزیہ گفتگو بھی کرتے تھے لیکن اب پریس کانفرنس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ برازیلین صدر نے فیس ماسک اتار کر صحافیوں سے دریافت کیا کہ کیا وہ بیمار لگتے ہیں۔ انہوں اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top