اسلام آباد: مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ باس اور چپڑاسی نہ کہیں جانے کے اور نہ ہی منہ دکھانے کے قابل رہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جن کے کرائے کے ترجمان اُن کے جانے کی باتیں کرنا شروع کر دیں اُن کا واقع میں ہی جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ باس اور چپڑاسی نہ کہیں جانے اور نہ منہ دکھانے کے قابل رہے ہیں کہیں جا نہیں رہے تو پھر ہواکیوں نکلی ہوئی ہے؟ ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کا سیکٹری اطلاعات جماعت کے سربراہ کو اور ٹیم کو گدھا کہے اُن کی حقیقت ڈراموں سے نہیں بدلے گی ۔ بیانات کی آکسیجن اسے زندہ نہیں رکھ سکتی نیازی ڈرامہ کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔