کراچی ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ جاری

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے میں کتب بینوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کتابوں سے محبت کرنے والے کہتے ہیں کہ ایک ہی چھت تلے علم کا اتنا خزانہ شوق حصول علم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں لگے سولہویں کتب میلے میں اج دوسرے روز بھی قارئین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جہاں کتابوں کے شیدائی مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں خرید کر علم کی پیاس بجھا رہے ہیں ۔

کتابوں کے رسیا افراد کہتے ہیں کہ ایک ہی چھت تلے ہر عمر، ہر موضوع اور کئی زبانوں میں شایع شدہ کتابوں کا دستیاب ہونا کسی نعمت سے کم نہیں، کتب میلے میں بڑوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کتابوں سے محبت میں بچے کسی سے کم نہیں، کتب میلہ تین جنوری تک جاری رہے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More