تازہ ترین
طبی ماہرین کا بلڈ پریشر، شوگر اور دمے کے مریضوں کو گوشت کم کھانے کا مشورہ

طبی ماہرین کا بلڈ پریشر، شوگر اور دمے کے مریضوں کو گوشت کم کھانے کا مشورہ

لاہور: (1 اگست 2020) عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو عیدالاضحی پر بلڈ پریشر، شوگر اور دمے کے مریضوں کو گوشت کم کھانے کا مشورہ دے دیا۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ گوشت کاضرورت سے زیادہ استعمال بدہضمی، بلند فشارِ خون اور کئی دوسرے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

عیدقرباں پر گوشت کھائیں مگر احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ عید قرباں پر ضرورت سے زیادہ گوشت کھانا آپ کو اسپتال بھی پہنچا سکتا ہے۔گنگارام کی ماہر سرجن ڈاکٹر رفقعہ اعوان کہتی ہیں کہ گوشت کو پکاتے ہوئے روغن اور مصالحوں کی مقدار کم سے کم استعمال کریں، سرخ مرچوں کی بجائے ہری مرچوں کو ترجیح دیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کو جلدبازی میں پکانے کی بجائے اندر سے خون کو مکمل طور نکلنے دیا جائے، قربانی کاگوشت اچھی طرح دھو کر پکایا اور کھاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔

ڈاکٹرز نے خبردارکیا ہے کہ گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔ تاہم چند ضروری احتیاطی تدابیر اپنا لی جائیں تو بیماری کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top