ایکشن سے بھرپور فلم بلیک کریب کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:ایکشن سے بھرپور مووی بلیک کریب کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم اٹھارہ مارچ کو ریلیز کی جائےگی۔

سویڈش ایکشن تھرلر فلم بلیک کریب میں دکھایا گیا ہے کہ چھ سپاہی ایک پراسرار پیکج کو ایک منجمد جزیرہ نما میں منتقل کرنے کے لیے خفیہ مشن پر بھیجے جاتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ آگے کیا خطرات ہیں یا وہ کس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

یہ فلم ایک کتاب بلیک کریب پر مبنی ہے۔ ایڈم برگ نے بلیک کریب کی ہدایت کاری کی ہے۔پرومیتھیس اسٹار نومی ریپیس، جو ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔فلم18مارچ کو ریلیز کی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More