فلم بلیک پینتھر2 واکنڈا فار ایورکا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: کون بنے گا واکنڈا باشندوں کا نیا بلیک پینتھر؟تختِ اقتدار پر قابل امیدوار کو بٹھانے کاوقت آگیا،ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم “بلیک پینتھر”کے دوسرے پارٹ”واکنڈا فار ایور” کاٹریلر جاری کردیاگیا،فلم گیارہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واکانڈا فارایور ایک آنے والی امریکی سپر ہیرو فلم ہے جو مارول کامکس کے کردار بلیک پینتھر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ریان کوگلر کر رہے ہیں، جنہوں نے جو رابرٹ کول کے ساتھ مل کر اسکرین پلے لکھا، اور اس میں لیٹیا رائٹ، لوپیٹا نیونگ، ڈانائی گوریرا، ونسٹن ڈیوک، فلورنس کسومبا، ڈومینک تھورن، مائیکلا کوئل، ٹینوک ہیورٹا، مارٹن فری مین شامل ہیں۔ فلم 11 نومبر کو ریلیز کی جائے گی.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More