بی جے پی رہنما کی گستا خانہ بیان پر وزیراعظم کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بی جے پی رہنما کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہمارے لیے نبی کریمﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔ تمام مسلمان نبی کریمﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی زندگی قربان کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے۔ دنیابھارت کی انتہا پسندی کانوٹس لے۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More