بھارتی رہنماؤں کےگستاخانہ بیانات: لندن میں مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ

بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور بی جے پی رہنماوں کے نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ بیان پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، لندن میں بھی بھارتی ہائی کمیشن سامنے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

پاکستان سمیت پوری دنیا کی طرح برطانیہ میں بھی بھارت میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی جانےوالی گستاخی کے خلاف مسلم ایکشن فورم کی طرف سے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد کو سزا دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More