شازیہ مری اور مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت بی آئی ایس پی اجلاس

اسلام آباد:وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سابق حکومت سے تحفے میں ملی مہنگائی کو قابو کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی بی آئی ایس پی نوید اکبر نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے شرکاء کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے پر بریفنگ دی گئی ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آئے ۔

اجلاس میں مستحق افراد کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ سیکریٹریز پیٹرولیم ڈیویژن ، فائنانس ، بی آئی ایس پی اور وزارت تخفیف غربت و سماجسماجی تحفظ نے اجلاس میں شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More