بشپ آف كينٹبرى کا جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن کا دورہ

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی ہے۔ ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

بشپ آف كينٹبرى کے وفدنے جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے بشپ آف کینٹبری اور انکے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بشپ اف كينٹ برى كى پاكستان آمدخوبصورت لمحہ ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر بين المذاہب ہم آہنگی اور امن كى بات وقت كى ضرورت ہے۔ پاكستان كا آئين مسلمان اور غير مسلموں كے حقوق كا محافظ ہے۔

بشپ آف کینٹبری نے کہا ہے کہ پاكستان اور پاكستانى قوم بہت مہمان نواز اور زندہ دل ہیں۔ بحریہ مسجد كے ساتھ پيس سينٹر كا قيام اعلیٰ اقدام ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More