ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ایئرفورس نے بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام کی جانب سے 13 افراد کی ہلاکت کی تصدق کی دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سابق بھارتی آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ اور سینئر افسران سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تامل ناڈو روانہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More