مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس اسلام آباد پہنچ گئے،بل گیٹس صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

بِل گیٹس کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ کریں گے،بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے،بل گیٹس کوکورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی،بل اینڈ بلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو مہم کیلئے مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More