بلاول کی نومنتخب وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے لئے آگے بہت زیادہ چیلنجز ہیں تاہم ان کے لئے میری نیک تمنائیں ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹاکر ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیاہے ۔اب انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور ہم سب کی خوش حالی اب ہمارا اگلا قدم ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More