بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کریں، فیاض چوہان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کریں۔

پشاور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے بے آبرو ہو کر بلاول زرداری اب پشاور میں بے پرکی اڑا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرنے سے گریز کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کے پاپا نے سندھ میں جو گل کھلائے ہیں وہی آج ان کے راستے کی رکاوٹ بنے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More