اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول بھٹو

کراچی: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا ہے ، کروڑوں روپے خردبرد کرنے والے وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے ، مگر اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More