وزیر خارجہ 17مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری17 مئِی کو امریکہ کے اہم دورے پر روانہ ہونگے۔18 مئی کو سیکریٹری این ٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 15 مئی کو نئی دہلی میں بھارت کی میزبانی میں شنگھائِی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی پر ماہرین کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں دفترخارجہ اعلی حکام اور ماہرین پر مشتمل وفد شرکت کرےگا۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے تاہم نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے اب نئی دہلی کی ذمہ داری ہے کہ سازگارماحول پیدا کرے۔

ترجمان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان استعمال نہ ہونے دے۔ ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گرہوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائِی عمل میں لائی جائے۔ پاکستان نے ماضی کی حکومتوں پر بھِی بار بار دہشت گردی روکنے بارے زوردیتا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More