بلاول کی مرحوم واجد شمس الحسن کے گھر آمد، بیٹےسے تعزیت کی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن مرحوم کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بیٹے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ۔

چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری نے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پران کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے تعزیت کی۔بلاول بھٹو زرداری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحسن اور زرینہ واجد شمس الحسن کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک تھے۔واجد شمس الحسن مرحوم نے ہمیشہ بھٹو ازم کا ساتھ دیا، ان کی زندگی نظریاتی سیاسی کارکنوں کے لئے ایک مثال ہے۔ پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن کی سیاسی اور عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More