بلاول کی رحمان ملک کے گھر آمد، اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ مرحوم رحمان ملک کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور رحمان ملک کی اہلیہ اور ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کیا۔ رحمان ملک مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری سابق وزیر داخلہ مرحوم رحمان ملک کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچیں ۔ بلاول زرداری نے مرحوم کی اہلیہ اور بچوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک پیپلز پارٹی کے ساتھ ملک کا بھی قیمتی اثاثہ تھے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ رحمان ملک خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے رحمان ملک کی خدمات اور ان کے ساتھ گزرے ہوئے خوشگوار لمحات کا بھی تذکرہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More