بلاول نے عمران خان کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

گجرات: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کپتان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔ عمران خان چوبیس گھنٹے میں فیصلہ کرلو، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔

گجرات میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا غریب عوام مہنگی بجلی، مہنگے پیٹرول کی شکل میں عمران خان کی نااہلی کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ عمران خان عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں کسی اور کی وجہ سے اقتدار میں ہے۔عمران خان جس کی وجہ سے اقتدار میں آیا ہے۔ ہر فیصلے سے قبل اس کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان غریبوں پر ٹیکس لگاتا ہے۔ اور ارب پتیوں کو ایمنسٹی اسکیم دیتا ہے۔ عمران خان کی پالیسی غریب عوام کو تکلیف پہنچانا ہے اور امیروں کو سہولت دینا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اتنے زیادہ خوف زدہ ہیں کہ وہ گالم گلوچ پر اتر آیا ہے۔ جتنی مرضی گالیاں دیں، جھوٹ بولیں، وہ خود کو نہیں بچاسکتے۔ عمران خان جاتے جاتے یورپی یونین کے خلاف خطاب کرکے پاکستانیوں کو مشکلات میں ڈالتے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More