بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹیلی فون پر سیاسی صورتحال اورمہنگائی کے بعد عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے فون کیا،سیاسی صورتحال کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملک میں بدترین مہنگائی کے بعد عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More