اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان سے مذاکرات پر پیپلز پارٹی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے۔بلاول بھٹو نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ معاملے سے متعلق دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے ۔ بلاول زرداری بھٹو نے پارٹی کی 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی میں قمر زمان کائرہ، شیری رحمٰن اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔
طالبان سے مذاکرات کا معاملہ پارلیمان میں لانے کے لیے دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس معاملہ پر پارلیمان ہی بہترین فورم ہے۔