انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول، مراد علی شاہ و دیگر پر فی کس 50 ہزار جرمانہ

پشاور: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، سعید غنی اور قادر پٹیل کو فی کس پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، پی پی رہنماؤں خورشید شاہ،سعید غنی اور قادر پٹیل کو بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی کو ورننگ جاری کی گئی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More