کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور ترقی پاکستان کے مسائل کے واحد حل ہیں۔
پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ منظور پشتین اور علی وزیر سے ایک خوش گوار ملاقات ہوئی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کے لئے مکالمہ، جمہوریت اور ترقی پاکستان کے مسائل کے واحد حل ہیں۔