تازہ ترین
عوام اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، اب عمران خان کو جانا ہوگا، بلاول بھٹو

عوام اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، اب عمران خان کو جانا ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور: (28 جولائی 2020) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اے پی سی کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی۔

اپوزیشن نے عیدالاضحیٰ کے بعد حکومت کے خلاف نئے محاذ کی تیاری شروع کردی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں عید الاضحیٰ کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی موجودہ صورتحال، حکومتی کارکردگی، ایف اے ٹی ایف اور دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی۔ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں متنازعہ قانون لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن یا اِن ہاؤس کی تبدیلی کی بات پر متحدہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، جبکہ عوام اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں کہ اب عمران خان کو جانا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے احتیاط کر رہے ہیں۔ ان کی صحت پر سیاست قابل مذمت ہے۔ جبکہ رحمان ملک سے آرمی چیف سے ملاقات کی وضاحت مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ دھرنے کے ازالے کی تلافی کا وقت ہے۔ دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ عام انتخابات میں عام آدمی کا مینڈیٹ چوری ہوا جو کہ ہمیں واپس کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت ناجائز بھی ہے اور نااہل بھی، اس کو اب جانا ہوگا۔ بطور ستون اپویشن میں کام کر رہا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top