پی پی چیئرمین کی وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے5دن کی مہلت

بہاولپور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ پانچ دن کے اندر اندر عمران خان خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ہم آرہے ہیں۔

بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔ہم تو عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ عوام آپ کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پانچ دن کے اندر اندر عمران خان خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ہم آرہے ہیں۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں مگر کوئی نوکری دینے والا نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ضیاالحق اور پرویز مشرف کا مقابلہ کیا ۔جیالے اس کٹھ پتلی کو بھی بھگادیں گے ۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان پانی ور گیس چور ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More