بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان برف پگھلنے لگی، بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے،جس میں حکومت مخالف تحریک پر بات ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری دوپہر2 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں گے،بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کریں گے۔ ملک میں مہنگائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی،دونوں رہنماؤں کو ملاقات کیلئے خورشید شاہ نے قائل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More