حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بلاول کا اظہار ناراضگی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کو ن ہوتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی بھیک مانگیں؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کون ہوتے ہیں کہ وہ پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر اپنے طور پر آرمی پبلک اسکول کے بچوں، قومی قیادت اور فوجی جوانوں کو شہید کرنے والی تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی بھیک مانگیں؟ ۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More