بلاول نے عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ کردیا

حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ صدر زرداری سے کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ حیدر آباد پہنچ گیا ۔ حیدر آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ظلم کے علاوہ کیا کیا ہے؟ ۔ صدر آصف زرداری نے اٹھارہویں ترمیم دی، این ایف سی ایوارڈ دیا، ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ دیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، خیبرپختونخوا کو شناخت دی۔ عمران خان نے کیا کیا ہے؟۔

بلاول زرداری نے کہاکہ ہم جدوجہد کررہے ہیں، غریب آدمی کیلئے،مزدور کسان کیلئے۔ عمران خان بزدل ڈرپوک ہیں، اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ میڈیا پابندیاں پر پابندیاں لگارہے ہیں۔عمران خان اگر بہادر ہیں تو آج اپنے ٹی وی پر خطاب میں اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کریں، ہم مقابلے کیلئےتیار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ خود استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ورنہ ہم جب اسلام آباد پہنچیں گے تو ان کو گھر بھیج دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More