پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاک چین دوستی کے دشنموں کو معاف نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب ،کہا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، دونوں ملکوں کی دوستی کا رشتہ کمزور نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں چینی باشندوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے حملوں میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کو دہشتگردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے۔ پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہو گا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے جبکہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کویقینی بنایاجائےگا اور جو مزید ایسی کارروائیوں کا سوچ رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More