وزیرخارجہ کی بی جے پی رہنماؤں کےتوہین آمیز کلمات کی مذمت

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبراسلام سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اربوں کی تعداد میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثر ہندوتوا کو روکیں، بلاول بھٹو نے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبراسلام سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More