اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ روکے جانے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے ۔
پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے۔آمرانہ ادوار میں بھی کبھی مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار کو عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار کو روکنے کے فیصلے کو واپس لے۔