بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کردیا

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس یو آئی ٹی میں ڈاکٹرز اور نرسز کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ دنیا میں ایس آئی یو ٹی انسانیت کے لئے کام کرنے والے اہم ادارے ہیں جس کے لئے ڈاکٹر ادیب رضوی کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کھلنے پر بیحد خوشی ہوئی ہے۔پيپلز پارٹی کے فلسفے کے تحت عوام کے گھروں تک سہولت فراہم کریں گے۔کڈنی کا علاج مہنگا اور زندگی بھر چلتا ہے جو حاصل کرنا عام افراد کے لئے مشکل ہے۔ سندھ حکومت اب ایس آئی یو ٹی کا یونٹ ہر ایک ضلع میں قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو صحت کی سہولیات کو اہمیت دیتی ہے۔ اب مہنگا علاج مریضوں کو مفت میں دیا جائے گا۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے ملک کے افراد بیرونی ممالک نہیں سندھ میں آ رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں اوپن ہارٹ سرجری بھی جلد شروع کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More