پی ٹی آئی کی دھاندلی کی کوشش دفن ہوچکی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پی ٹی آئی کی دھاندلی کی کوشش دفن ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑ پھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی علامت ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More