حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردایر نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے باوجود حکومت نے قانون سازی کی تو ہم آج سے اگلا الیکشن نہیں مانتے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں عدالت جائیں گے لڑیں گے اور جیتیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔اس کے لیے آزادکشمیر ماڈل اختیار کیا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More