وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیرخارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے۔ وزیر خارجہ نے افغانستان کے لئے کینیڈا کی انسانی بنیادوں پر مدد کوخوش آئند قرار دیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔ انہوں نے پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی کی تکمیل کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کا عالمی اور علاقائی تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More