لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےپنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ظلم وجبرکاسلسلہ اب نہیں چلے گا۔پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہورسمیت پورےپنجاب میں سرپرائزدےگی۔
بلاول بھٹو این اے ایک سو تنتیس کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔جہاں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کےمسائل کاواحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔