ہم مستقبل میں بھی حکومت کو شکست دیتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام اباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔ آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشارہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More