تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیزی سے عملدرآمد سمیت سدبہار تذویراتی تعلقات اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے۔ سی پیک خطےمیں تجارتی عمل کوفروغ دے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کے چین کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز اور مربوط کرنے کیلئے ایک سودمند پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More