تازہ ترین
موجودہ کٹھ پتلی حکومت پانچ جولائی کے جرم کی انتہا ہے، بلاول بھٹو

موجودہ کٹھ پتلی حکومت پانچ جولائی کے جرم کی انتہا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: (5 جولائی 2020) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن ہے جس دن منتخب حکومت اور پہلے براہ راست منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکو ہٹایا گیا۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانچ جولائی کو آمر کے ذاتی مفادات کو فروغ اور انہیں تحفظ دیکر پورے معاشرے کی بنیاد کو کرپشن پر رکھاگیا۔ عدم برداشت اور انتہا پسندی کی آماجگاہیں بنائی گئیں۔ چار دہائیاں گزرنے کے بعد بھی جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔صوبائی خودمختاری کے نفاذ کیلئے گنجائش محدود کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ شہری وباء اور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر ہیں۔ مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں۔ دو وقت کی روٹی اور انصاف مہنگا ہے۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے۔ موجودہ کٹھ پتلی حکومت پانچ جولائی کے جرم کی انتہا ہے لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کیلیے بند ہونیوالا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top