تازہ ترین
بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کا قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق

بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کا قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق

اسلام آباد: (29 جون 2020) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی بجٹ اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو نے 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کو سراہا، جبکہ بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔

اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغاز حقوق کا خصوصی پیکج ملا اور پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top