اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات قومی اسمبلی کے ایوان میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک پر ایک موقف اختیار رکھنے پر سختی سے کاربند ہیں، دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحاریک پر چند دنوں میں وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔