بلاول بھٹواور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کل متوقع

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور شہبازشریف کے درمیان کل ملاقات متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ میں ہوگی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے،یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی، جبکہ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے اور اگر بلاول بھٹو مارچ میں شرکت کے لئے رضا مند نہ ہوئے تو پھر پی ڈی ایم اپنا شیڈول پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More