تازہ ترین
بلاول بھٹو کا آئی جی سندھ کو فون، اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق گفتگو

بلاول بھٹو کا آئی جی سندھ کو فون، اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق گفتگو

اسلام آباد: (29 جون 2020) بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے اور کہا کہ سندھ پولیس آج اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو ٹیلیفون کیا۔ آئی جی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے قوم کے خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ سندھ پولیس آج اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top