پیپلزپارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک

لاہور: پیپلزپارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہوگئی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کو لانگ مارچ کے حوالے سے ٹاسک سونپ دئیے۔ اور دوسری جانب بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ٹیلی فون پر خیریت بھی دریافت کی ۔

بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پیپلزپارٹی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کاآغازہوچکا ہے۔ حکومتی چالیں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ سلیکٹڈ حکومت پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ کی وجہ سےخاص طور پر ٹارگٹ کررہی ہے۔ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔

جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو فون کیا اور خیریت دریافت کی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کی صحت کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا ٹیلی فون پر شکریہ ادا کیا اورآصف زرداری کی طبعیت کے بارے میں دریافت کرنے کےساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More